
نیویارک : یوٹیوب نے الحق سمیت تین بڑی انسانی حقوق تنظیموں کی سات سو سے زیادہ ویڈیوز حذف کرکے اسرائیلی جنگی جرائم کے ثبوت مٹادئے۔
دی انٹرسیپٹ کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے الحق، المیزان سینٹر فار ہیومن رائٹس اور فلسطینی سینٹر فار ہیومن رائٹس کے آفیشل چینلز کو مستقل طور پر ہٹادیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو ہٹانے کی کارروائی گذشتہ ماہ انتہائی خاموشی سے کی گئی۔ جو ویڈیوز حذف کی گئی ہیں ان میں کئی سال میں بنائی گئی فلسطینیوں کے قتل، گھروں کی تباہی اور فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقاتی ویڈیوز بھی شامل تھیں۔
یوٹیوب نے تصدیق کی کہ یہ اقدام امریکی محکمہ خارجہ کی پابندیوں کے بعد کیا گیا۔ انسانی حقوق کے کارکنان نے اسے فلسطینی آوازوں کو دبانے اور ثبوت مٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔


































