
کابل : کابل ائرپورٹ پر افراتفری برقرار ہے، ایک بار پھر بھگدڑ مچنے سے 7 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، بیرون ملک جانے کے خواہشمند شہریوں کی بھیڑ میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب طالبان نے انہیں ایئر پورٹ میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی، صورتحال پر قابو پانے کیلئے طالبان نے خود ہی ائرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے حالات انتہائی سنگین اور افسوسناک ہیں، کابل میں امریکی سفارت خانے نے اپنےشہریوں سے کہا ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ پرنہ جائیں ۔


































