Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کے حملوں میں 63 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے 4 بچوں سمیت 15 فلسطینی دم توڑ گئے

غزہ: صیہونی فوج پہلی بار دیرالبلاح میں گھس گئی۔ امدادی مرکز ۔ مکانات اور خیمہ بستی پر حملوں میں تریسٹھ فلسطینی شہید کردیے گئے۔ 26 فلسطینی امدادی مرکز پر شہید کئے گئے۔
مزاحمت کاروں سے جھڑپ میں صیہونی فوجی ہلاک ہوگیا۔ صیہونی فوج کے شاطی کیمپ۔ غزہ سٹی ۔ خان یونس ۔ جبالیہ سمیت شمالی اور وسطی غزہ میں جگہ جگہ وحشیانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں فلسطینی مارے گئے۔
ادھر غذائی قلت سے چار بچوں سمیت پندرہ فلسطینی دم توڑ گئے۔ انروا کے مطابق دس لاکھ بچے موت کے دہانے پر جاپہنچے ہیں۔ غذا کی کمی اور تھکن سے نرسیں ۔ ڈاکٹرز اور طبی کارکن بھی بے ہوش ہوکر گرنے لگے۔
برطانیہ۔ کینیڈا اور یورپی یونین سمیت اٹھائیس ممالک نے غزہ میں غیرانسانی قتل کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کیلس نے اسرائیل کو خبردار کیاکہ وہ امدادی مراکز پر قتل عام بند کرے۔ اسرائیل نے مطالبات نہ مانے تو تمام آپشنز موجود ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular