حرمتِ حرم کی توہین پر 6 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں سزا

  Click to listen highlighted text! مدینہ : حرمتِ حرم کی توہین پر 6 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں سزا سنادی گئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ مدینہ میں حرمت حرم کی توہین کا جرم ثابت ہوا، تین پاکستانیوں کو 10، 10 سال اور تین کو 8، 8 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ دس سال کی سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں جبکہ 8 سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہیں۔ مدینہ منورہ کی عدالت نے 6 مجرموں کو 20-20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ ان کے موبائل فونز ضبط کر لیے گئے ہیں۔

مدینہ : حرمتِ حرم کی توہین پر 6 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں سزا سنادی گئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ مدینہ میں حرمت حرم کی توہین کا جرم ثابت ہوا، تین پاکستانیوں کو 10، 10 سال اور تین کو 8، 8 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ دس سال کی سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں جبکہ 8 سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہیں۔ مدینہ منورہ کی عدالت نے 6 مجرموں کو 20-20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ ان کے موبائل فونز ضبط کر لیے گئے ہیں۔