
لندن : انگلینڈ کے سیاحتی شہر پلے متھ میں فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 6 افراد مارے گئے،پلے متھ کے علاقے کیہم میں مسلح شخص نے گھر میں گھس کر گولیاں چلائیں جس سے 5سالہ لڑکی اور اس کی ماں ہلاک ہوگئی، مسلح شخص نے گھر کے باہر نکل کر راہگیروں کو نشانہ بنایااور پھر خود کو بھی گولی مارلی، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی، پولیس حکام نے دہشت گردی کا امکان مسترد کرتے ہوئے واقعہ ذاتی تنازع کا نتیجہ قرار دے دیا۔


































