
غزہ : غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور فضائی حملوں میں پانچ فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وسطی غزہ میں دیر البلاح کے مغرب میں گھر پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔ جبالیہ میں اسرائیلی ڈرون سے فائرنگ سے خاتون جان سے گئی۔ اسرائیلی ڈرون نے دیرالبلاح اور جبالیہ میں گھروں اور کیمپوں کو نشانہ بنایا۔
غزہ سٹی میں بے گھر افراد کے خیموں پر ڈرون سے شیلنگ کی گئی جس سے بھی شہادتیں اور کئی شہری زخمی ہوئے۔ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں شہادتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور یہ تعداد ستر ہزار تین سو پینسٹھ ہوگئی ہے جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں.


































