
واشنگٹن : اسرائیلی جارحیت کے بعد فلسطین کے حق میں مظاہروں میں اضافہ ہوگیا۔ مسلح تنازعات پر اعداد و شمار شمار جاری کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر سے ستائیس اکتوبر تک دنیا بھر 4200 مظاہرے ہوئے جو عالمی سطح پر مظاہروں کا 38 فیصد قرار دئیے گئے غزہ پر جن ممالک میں سب سے زیادہ مظاہرے ہوئے ان میں امریکا سرفہرست ہے جبکہ خطوں میں سب سے زیادہ مظاہرے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں ہوئے۔


































