
نئی دہلی : بھارتی ریاست بہار شدید طوفان کی زد میں ہے، آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طوفان سے بہار کے 16 اضلاع میں موجود ہزاروں افراد متاثرہوئے ہیں۔ طوفانی ہواؤں کے باعث درجنوں مکانات تباہ جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ فصلوں اور مکانات کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے حکام کو ہدایت کردی ہے جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔


































