
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ سری نگر سے کمشیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے وادی میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔ قابض فوج نے ضلع کلگام اور پلواما میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا۔ بتایا گیا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے محاصرے والے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی تھی۔ جبکہ آخری خبریں آنے تک ضلع کلگام اور پلواما میں قابض بھارتی فورس کا آپریشن جاری تھا۔


































