
باکو: آذربائیجان نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے دو فوجیوں کے زخمی ہونے پر جوابی کارروائی میں آرمینیا کے 2 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ گزشتہ برس روس کی ثالثی میں سیز فائر کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وقتاً فوقتاً جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ جھڑپ میں آرمینیا کے دو فوجی ہلاک اور آزربائیجان کے 2 فوجی زخمی ہوگئے۔ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ آرمینیا نے کالبجر کے علاقے میں ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ہماری چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس میں دو آذربائیجانی فوجی زخمی ہوگئے۔ وزارت دفاع کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جوابی کارروائی میں آرمینیا کے دو فوجی مارے گئے۔ آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


































