
اسلام آباد: اٹھارہ رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے۔ کابینہ میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیر خزانہ شمشاد اختر اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید انور علی حیدر شامل ہیں۔ 18 رکنی نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جہاں صدر مملکت عارف علوی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے۔ نگراں حکومت میں وزیر قانون کا قلمدان احمد عرفان، وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، وزیر انسانی حقوق خلیل جارج، قومی ورثہ کا نگران وفاقی وزیر جمال شاہ، وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کو دیا گیا ہے۔ گوہر اعجاز کو ٹیکسٹائل، ندیم جان کو صحت، عمر سیف کو آئی ٹی، محمد علی کو توانائی اور انیق احمد کو وزارت مذہبی امور کا نگراں وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سمیع سعید منصوبہ بندی و ترقی اور مدد علی سندھی وزارت تعلیم ، امور نواجوان اور بین المذاہب قومی ہم آئنگی کے نگران وزیر ہوں گے۔
کابینہ میں 3 مشیروں اور 6 معاونین خصوصی کو بھی شامل کر لیا گیا۔ ایئر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین مشیر ہوا بازی ، احد چیمہ اسٹیبلشمنٹ، وقار مسعود کو مشیر خزانہ کا چارج سونپ دیا گیا۔


































