Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

امدادی اشیا کے 10 ٹرک غزہ میں داخل، بحران تباہ کن حد کو چھو رہا ہے، عالمی ادارہ صحت

غزہ: امدادی سامان سے لدے دس ٹرکوں کا ایک اور قافلہ غزہ میں داخل ہوگیا۔ امدادی سامان میں پانی۔ خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ جبکہ 10 غیر ملکی ڈاکٹر بھی ساتھ ہیں۔ اُدھر اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے کے کوآرڈینیٹر لین ہیسٹنگز نے کہا ہے کہ اسرائیل واضح طور پر شمالی غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی مخالفت کررہا ہے۔ جہاں مسلسل بمباری کے دوران لاکھوں شہری پھنسے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حکومت نہیں چاہتی کہ ہم شمال میں امداد فراہم کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر غزہ کی ناکہ بندی جاری رہی تو مزید لوگ مرجائیں گے۔ فلسطینی سرزمین میں بنیادی سہولیات تباہ ہو رہی ہیں۔ ادویات، خوراک اور پانی ختم ہو رہا ہے، غزہ کی گلیاں سیوریج سے بھرنے لگی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی اور صحت کا بحران تباہ کن حد کو چھو رہا ہے۔ جان بچانے والی امداد کی غزہ تک بلا رکاوٹ رسائی ہونی چاہیے۔ ہر گزرتا لمحہ بے حساب جانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے، دنیا کو جان بچانے کے ہمارے مشن میں مزید رکاوٹوں کو برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ عالمی امدادی اداروں کی دہائیوں کے باوجود غزہ میں ایندھن اب تک نہیں پہنچا۔

مزید پڑھیے

Most Popular