Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

یمنی مزاحمت کاروں کی بڑی کامیابی ،سینکڑوں قیدی رہا

ریڈ کراس کی زیر نگرانی عرب اتحادکے جارحین اور یمنی مزاحمت کاروں میں قیدیوں کا تبادلہ، 671 قیدی رہا، ائرپورٹ امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا
 تمام قیدی آزاد نہ ہوئے تو جارح اتحاد کوغیر متوقع اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا ،مسلح افواج، قیدیوں پر تشدد کی تحقیقات کیلئے خود مختار کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ
 صنعا(نیوز ڈیسک) یمنی فورسز نے جارحین کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی،جارح اتحاد نے یمنی فوج اور انصاراللہ کے 671 قیدی رہا کر دئے، قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ سعودی سربراہی میں عرب اتحاد اور یمن کے درمیان جنیوا میں انجام پایا تھا، جنگی قیدیوں کا پہلاطیارہ صنعا ایئرپورٹ پر پہنچا تو پورے شہر میں جشن کا سماں تھا، یمنی عوام اور حکومتی عہدیداروں نے قیدیوں کا پرتپاک استقبال کیا، ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کیلئے سرخ قالین بچھائے گئے تھے،قیدی طیارے سے باہر نکلے تو ائرپورٹ امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا،سعودی عرب اور یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی کے مسلح جتھوں کی قید سے رہائی پانے والے سینکڑوں قیدی کئی ہوائی جہازوں کے ذریعے عمان، ایتھوپیا اور دیگر علاقوں سے صنعا پہنچے ، اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے صنعا ایئرپورٹ پر اسیرو اور زخمیوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اگریمن کے خلاف عرب اتحادکے جارحانہ حملے نہ ہوتے تو ان افراد کو اس قدر تکلیف و پریشانی برداشت نہ کرنا پڑتی،انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل سالویشن حکومت انسانی بنیادوں پر مختلف ملکوں کے تمام قیدیوں کو رہا کرنے کے لئے تیار ہے ، ادھر یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی اتحاد کو دھمکی دی ہے کہ اگر تمام یمنی قیدیوں کو آزاد نہ کیا گیا تو اسے غیر متوقع اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا ،نیشنل سالویشن حکومت میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی کے سربراہ عبد القادر المرتضی نے کہا کہ سعودی جیلوں میں یمنی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،انہوں نے قیدیوں پر تشدد کی تحقیقات کرانے کے لئے ایک خود مختار کمیٹی کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا

مزید پڑھیے

Most Popular