Mon Oct 19, 2026

یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ

روزانہ کی خبریں

ہانگ کانگ میں 45 جمہوری رہنماؤں اور کارکنان کو 4 سے 10 سال تک قید کی سزائیں

ہانگ کانگ : ہانگ کانگ میں 45 جمہوری رہنماؤں اور کارکنان کو 4 سے 10 سال تک قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کی ہائی کورٹ نے جمہوریت کے حامیوں کو قومی سلامتی کے تاریخی مقدمے میں قید کی سزا سنا دی جب کہ دو کو بری کردیا گیا۔ سزا پانے والوں میں جمہوری رہنما اور قانونی اسکالر بینی تائی بھی شامل ہیں جنھیں بغاوت کی سازش کا سرغنہ قرار دیکر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی جو کہ 2020 کے قومی سلامتی کے قانون کے تحت اب تک کی سب سے طویل سزا ہے۔ خیال رہے کہ 14 رہنماؤں اور کارکنوں کو 118 دن ٹرائل کے بعد مئی میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا جن میں ایک این جی او کے لیے کام کرنے والا آسٹریلوی شہری بھی شامل ہیں۔ جس کے بعد دیگر 31 افراد نے بھی اعتراف جرم کیا تھا اس طرح کُل 45 افراد کو بغاوت کے جرم میں 4 سے 10 سال کی سزا سنائی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular