
پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ این سی او سی کی زیرنگرانی محکمہ صحت کے عملے کو بھی تربیت دے دی گئی۔ نادرا کورونا مریضوں کو میسج کے ذریعے متعلقہ سینٹرز کی معلومات اور پن کوڈ فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی ہدایت کے مطابق نادرا اور محکمہ صحت نے مشترکہ حکمت عملی واضح کی ہے ۔ پہلے فیز میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز کو ویکیسن لگائی جائے گی ۔
وزارت صحت نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی اور بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں سینٹرز قائم کر دئیے ہیں جبکہ این سی او سی نے ملک بھر میں ویکسین سینٹرز قائم کرنے کی بھی منصوبہ بندی کرلی ہے۔


































