Wed Oct 14, 2026

آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار

روزانہ کی خبریں

پاک ترک وفود کی سطح پر مذاکرات، تعلیمی شعبہ میں تعاون کی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور ترکی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد دفترخارجہ میں ہوا، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور ترکی کے مابین مختلف شعبہ جات میں کثیر الجہتی اسٹریٹیجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی دوسری لہر مزید خطرناک ثابت ہو رہی ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے کورونا وبا کے معاشی مضمرات شدید نوعیت کے ہیں جن سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے اور کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے شاندار تعلقات کو اسٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرناہوگا، پاکستان نے ترک کاروباری حضرات کیلئے ای ویزہ کا اجراء کیا ہے، عالمی فورموں پر حمایت کے لئے ترکی کے شکرگزار ہیں، عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ اقوام متحدہ کے غیر جانبدار مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے تاکہ دنیا اصل حقائق جان سکے، پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے جامع روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا۔
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پرزور دیا۔ پاکستان اور ترکی کے مابین تعلیمی شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے دستخط کئے، ترک وزیرخارجہ نے دفترخارجہ کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔

مزید پڑھیے

Most Popular