چابہار بندرگاہ دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ذمہ داریاں نبھائے گی
تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے پاکستان کو بندر گاہ چابہار میں بھرپور اور لامحدود سرمایہ کاری کی پیشکش کردی، ایرانی صوبہ سیستان وبلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل پورٹ اینڈ شپنگ بہروز آقائی نے پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ چابہار بندرگاہ علاقے کی دیگر بندرگاہوں کو ایک دوسرے سے مربوط بنانے اور خطے کے ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ذمہ داریاں نبھائے گی، رحیم حیات قریشی نے کہا کہ چابہار میں موجود بنیادی ڈھانچے اور آلات و وسائل بے انتہا گنجائشوں کے حامل ہیں اور یہ بندرگاہ علاقائی تعاون اور رابطوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گی
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- پاکستان کوچابہار میں لامحدود سرمایہ کاری کی پیشکش
پاکستان کوچابہار میں لامحدود سرمایہ کاری کی پیشکش
-
Ilyas - دسمبر 24, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































