Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں تیار کردہ جدید وینٹی لیٹر آزمائشی مراحل میں داخل

پاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹر کے اولین نمونے (پروٹوٹائپ) میں درآمد شدہ جدید وینٹی لیٹرز کے تمام خواص موجود ہیں اور اب اسے پاکستان انجیینئرنگ کونسل کے آئی اینڈ ٹی سی سینٹر (آئی اینڈ ٹی سی) کے حوالے کیا گیا ہے، جہاں اس کی آزمائش کی جائے گی۔ تکنیکی طور پر وینٹی لیٹر کے پروٹوٹائپ کو اے وی بی ون کا نام دیا گیا ہے۔ مرکز میں دو ہفتے تک اسے ہر طرح سے جانچا جائے گا اور اسے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے حوالے کیا جائے گا۔ اس کے بعد ڈریپ ہی اس کی اجازت اور رجسٹریشن دینے کے بعد پاکستان میں اسے استعمال کی سند دے گی۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ٹیم کی رہنمائی بریگیڈیئر طارق جاوید کریں گے جن میں ان کی ٹیم کے انجینیئر بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وینٹی لیٹر کے لیے سافٹ ویئر کی تیاری کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ٹیم وینٹی لیٹر کی ڈیزائننگ، تیاری اور دیگر امور سے آگاہ کیا گیا۔ طارق جاوید نے وینٹی لیٹر سازی کے کارخانے کا دورہ بھی کیا جو کراچی کے سائٹ ایریا میں واقع ہے۔ اس موقع پر انہیں فیکٹری میں وینٹی لیٹر تیار کرنے کی صلاحیت اور پیداواری استعداد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular