
پاراچنار : پاراچنار میں ریٹائرڈ حوالدار سید نور بادشاہ کے قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا، لوئر کرم تحصیل صدہ کے مین بازار میں علیشاری سے تعلق رکھنے والے نوربادشاہ کو گذشتہ روز قتل کردیا گیا تھا، لواحقین نے میت کو پاراچنار پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا، مظاہرین سے خطاب میں تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین اور دیگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے عمائدین کے درمیان طے پایا تھا کہ 6 ماہ تک کسی قسم کی ذاتی دشمنی کا بدلہ نہیں لیا جائیگا، مگر افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے، بیرونی عناصر کی خوشنودی کیلئے کرم کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔


































