Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں عزاداران امام حسین علیہ السلام پر آنسو گیس کی شیلنگ

مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد کرکے عزاداروں کے جلوس پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر محرم الحرام کے جلوس نکالنے پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے چار دیواری کے اندر چھوٹی چھوٹی مجالس کی اجازت دی گئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں نکالے گئے محرم کے پر امن جلوس پر بھارتی فوج کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ جس کی وجہ سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔
عزاداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چار دیواری کے اندر مجالس کرنا ممکن نہیں ہے اور حکومت باہر سڑکوں اور گلی کوچوں میں مجالس کی اجازت نہیں دے رہی۔
دوسری جانب بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے محرم کی مجالس متاثر ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔
سرینگر کے ایک مضافاتی علاقے میں جلوس کے دوران آزادی کا نعرہ لگانے والے نوجوانوں کے خلاف تھانہ پارمپورہ میں مقدمہ درج کر کے بھارتی فوجی اہلکاروں نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular