Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

قیام امن کیلئے 16مطالبات ورنہ احتجاجی تحریک، شیعہ علما کونسل

جھوٹی ایف آئی آرزواپس لی جائیں، شیعہ عقائد کیخلاف مواد کی تشہیر پر پابندی لگائی جائے، لاپتہ افراد کورہا کیا جائے،فورتھ شیڈول کا سلسلہ بند کیا جائے
زائرین پالیسی واپس لی جائے، شیعہ اوقاف بورڈ بنایا جائے، فرقہ وارانہ فساد کی سازش میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے،رہنماو ¿ں کی پریس کانفرنس
لاہور(نیوزڈیسک) شیعہ علما کونسل نے ملک میں قیام امن کیلئے 16مطالبات پیش کردئے، لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری علامہ سید جعفر عباس نقوی اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ اتحادِ ا?مت وقت کی ضرورت ہے، جس کیلئے ملت جعفریہ پہلے بھی قربانیاں دے چکی ہے، افسوس اہلسنت کے لبادے میں کچھ ناصبی، خارجی اور تکفیری عناصر فاسق و فاجر یزید لعین کو مقدس بنانا چاہتے اور اہلبیت اطہار کی عظمت کو کم کرنا چاہتے ہیں، ہم سنی شیعہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ شرپسند عناصر کی خرافات کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یزید کل بھی لعین تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا، مقدسات اہلسنت کی توہین جائز نہیں،البتہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کے دشمنوں کو مقدس بنا کر پیش کیا جائے گا تو اسے ہم تسلیم نہیں کریں گے، کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آباو ¿ و اجداد کی توہین کرنیوالوں کیخلاف سزا کا قانون بنایا جائے،علامہ جعفر عباس نقوی نے فرقہ واریت کے خاتمے، مذہبی طبقات میں پائی جانیوالی بے چینی اور خلفشار کے خاتمے کیلئے 16 نکاتی مطالبات پیش کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان مطالبات پر عملی اقدامات اور مثبت پیشرفت نہ ہوئی تو 18 اکتوبر کے بعد احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ عزاداری کے انعقاد اور دیگر پ?رامن سرگرمیاں سر انجام دینے والے شیعہ افراد کو فورتھ شیڈول جیسے ظالمانہ قانون کی زد میں لایا جاتا ہے، یہ سلسلہ بند کیا جائے، محرم میں درج کی گئی ایف آئی آرزواپس لی جائیں،سوشل میڈیا، سرکاری و غیر سرکاری ذرائع ابلاغ پر فرقہ وارانہ تحریروں اور شیعہ عقائد کیخلاف مواد کی تشہیر پر پابندی عائد کی جائے، لاپتہ بے گناہ افراد کو فوری رہا کیا جائے جن کیخلاف مقدمات یا شواہد ہیں، انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، جیلوں میں بالخصوص پنجاب کی جیلوں میں قید شیعہ قیدیوں کی مذہبی آزادیوں پر جو ناروا پابندیاں عائد ہیں، وہ ختم کی جائیں، ایران، عراق و شام جانیوالے زائرین کے حوالے سے حکومتی پالیسی مشاورت سے بنائی جائے، ملک میں فرقہ وارانہ فساد کی سازش میں کن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان لوگوں کے روابط کن افراد سے تھے؟ حکومت حقائق قوم کے سامنے رکھے، انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی اور ڈویڑنل سطح پر شیعہ اوقاف بورڈ بنایا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular