لاہور ( پ ر ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کو جامعة المنتظر کا مہتم اعلیٰ اور ٹرسٹی مقرر کر دیا گیا،علامہ مرید حسین نقوی کو ناظم اعلیٰ اور ٹرسٹی مقرر کیا گیا، جبکہ الحاج شیخ مہدی رضا ساعتی کو مینجنگ ٹرسٹی ، سید اختر مرتضی نقوی کو نائب صدر اور شیخ محمد رضا ساعتی کو ٹرسٹی نامزد کیا گیا ہے، علامہ افضل حیدری حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر کے طالب علم بھی رہے ہیں۔وہ متحدہ علماءبورڈ پنجاب کے ممبر بھی ہیں اور مکتب اہل بیت ؑکی مختلف فورم پر نمائندگی بھی کرتے رہتے ہیں
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- علامہ محمد افضل حیدری کو جامعة المنتظر کا مہتم اعلیٰ…
علامہ محمد افضل حیدری کو جامعة المنتظر کا مہتم اعلیٰ مقرر کر دیا گیا
-
Ilyas - دسمبر 24, 2020
- قومی خبریں
- 8
- 0 minute read


































