
16 دسمبر 2014 کو گزرے چھ سال ہو چکے ہیں لیکن آج بھی سانحہ آرمی پبلک اسکول کے المناک سانحے کا درد برقرار ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں ملتان ڈویژن کبیروالا یونٹ کے زیراہتمام شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، شہداء کے بلندی درجات کے لیے دعائیں جبکہ ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی، اس موقع پر آئی ایس او کے محبین کی بڑی تعداد موجود تھی۔


































