اعلیٰ سعودی اور حوثی مذاکرات کاروں کے درمیان بیک ڈور رابطے اور کئی ورچوئل اجلاس،سعودی عرب کی اپنی سرحد پر بفرزون اور سیکورٹی یقین کی دہانیوں پر زور
بفرزون قائم ہوجائے تو جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیں گے،فضائی اور سمندری ناکہ بندی کو آسان بنائی جاے گی،سعودی حکام،حوثی پیشکش پر غور کیلئے تیار
صنعا(نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے اپنی سرحد پر بفرزون قائم کرنے کی شرط پر جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی پیشکش کردی،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے حوثیوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کے بیک ڈور مذاکرات کئے ہیں تاکہ یمن جنگ کی دلدل سے نکلا جاسکے ، اگر حوثیوں نے پیش کش قبول کرلی تو یہ 2014سے جاری جنگ میں ایک بڑی پیشرفت ہوگی، سعودی عرب اور حوثیوں کے اعلیٰ مذاکرات کاروں کے درمیان کئی ورچوئل اجلاس ہوچکے ہیں جس میں جنگ کے خاتمہ کے مختلف پہلووَں پر غور کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ عبوری حکومت کے قیام تک شمالی یمن کی سرحدوں پر بفر زون سمیت حوثیوں سے مزید سیکیورٹی کی یقین دہانیوں کا مطالبہ کیا ہے ،ریاض چاہتا ہے کہ حوثی فوجیں سعودی سرحدوں کے ساتھ ساتھ ایک راہداری چھوڑ دیں تاکہ حملے سے بچاجاسکے ، اس کے بدلے میں سعودی حکومت جنگ بندی کے بارے میں اقوام متحدہ کی تجویز کے حصے کے طور پر فضائی اور سمندری ناکہ بندی کو آسان بنائے گی ، جس میں سرحد پار سے ہونے والے حملوں کا خاتمہ پہلے ہی شامل ہے،رپورٹ کے مطابق حوثی ریاض کی پیشکش پر غور کیلئے تیار ہیں لیکن اگر امریکی صدر نے حوثیوں کے گروپ کو دہشت گرد قرار دیا تو پھر ان کا سعودی عرب کے ساتھ تعاون ناممکن ہوجائے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- شکست سے دوچار سعودیہ کی حوثیوں کو معاہدے کی پیشکش
شکست سے دوچار سعودیہ کی حوثیوں کو معاہدے کی پیشکش
-
Ilyas - نومبر 19, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































