Wed Oct 14, 2026

آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار

روزانہ کی خبریں

بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، شہداء کی تدفین کریں، آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہزارہ برادری آج تدفین کریں، آج ہی کوئٹہ جاؤں گا، وزیراعظم کو بلیک میل کرنا مناسب نہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں شاید ہزارہ برادری پر سب سے زیادہ ظلم ہوا اور مجھے سب سے زیادہ پتہ ہے کہ ان کے ساتھ کیسا ظلم ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ مچھ واقعے کے بعد وزیر داخلہ کو کوئٹہ بھیجا، پھر دو وفاقی وزراء کو بھیجا، ہزارہ کمیونٹی کو یہ بتانے کے لیے بھیجا کہ یہ حکومت ان کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم مظاہرین کے تمام مطالبات مان چکے ہیں، لیکن ان کا ایک مطالبہ ہے کہ وزیرعظم آئے تو شہداء کو دفنائیں گے۔
ان کو کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا، اس طرح ہر کوئی بلیک میل کرے گا، خاص طور پر ڈاکوؤں کا ایک ٹولہ اڑھائی سال سے کرپشن کیسز معاف کرنے کے لیے بلیک میل کر رہا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ دھرنے کے شرکاء اگر آج تدفین کر دیں تو آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا، ہم نے سارے مطالبات مان لیے ہیں، لیکن یہ نہیں کرسکتے کہ شرط لگائیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular