Wed Oct 14, 2026

آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار

روزانہ کی خبریں

الفتح نے اسرائیل سے تمام معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ

مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں اسرائیل سے معاہدے ختم کرنے کی منظوری، حماس کے ساتھ ایک سیاسی محاذ قائم ہوتے ہی اعلان کر دیا جائیگا، الفتح رہنما
فلسطینی گروہ اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کے مخالف ہیں، حماس رہنما، الفتح، حماس اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے اجلاس میں صورتحال پر غور
 رام اللہ (نیوز ڈیسک) الفتح نے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، حماس کے ساتھ سیاسی محاذ قائم ہوتے ہی اعلان کردیا جائے گا، فتح کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹری جبریل الرجوب نے کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی نے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے، تمام فلسطینی تنظیموں من جملہ حماس کے ساتھ ایک سیاسی محاذ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے اور بہت جلد اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا جائیگا، ادھر حماس کے سیکریٹری جنرل زیاد النخال? نے بھی فتح پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ فوری طور پر تمام معاہدوں کو ختم کرے، فلسطینی گروہ اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کے مخالف ہیں، ادھر عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے نائب سربراہ ابو احمد فواد اور جبریل الرجوب اور دوسرے رہنماو ¿ں نے سینچری ڈیل، غرب اردن کے مزید حصوں پر قبضے اور بعض عرب حکومتوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی جیسے موضوعات کا جائزہ لیا، اس ملاقات میں فریقین نے پی ایل او کی تعمیرنو، ہمہ گیر عوامی استقامت کو فعال بنانے اور قومی قیادت کی تشکیل کے بارے میں گفتگو کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular