Wed Oct 14, 2026

آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کے موقع پر ٹوئیر پر دیے گئے بیان میں کہا کہ 5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ نے جموں کشمیر کے عوام کے حق ارادیت کی ضمانت دی تھی، کشمیریوں کو خودارادیت کا حق اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل نے دیا، ہم اس دن اقوام متحدہ اور رکن ملکوں کو کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی ظالمانہ و غیر قانونی قبضے سے آزادی کےلیے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کشمیری مردوں، عورتوں اور بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

مزید پڑھیے

Most Popular