Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

وفاقی محکموں کو عوامی شکایات 6 ماہ میں زیرو کرنے کا ٹاسک

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وفاقی محکموں کے صوبائی سربراہان اور ریجنل افسران کو پاکستان سٹیزن پورٹل میں عوامی شکایت کو آئندہ 6ماہ میں زیرو کرنے کا ٹاسک دیا ہے اور ہر 3ماہ بعد وفاقی محکموں کے افسران سے عوامی شکایت کے حل کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی محکموں کے صوبائی سربراہان کے اجلاس کی گورنر ہاؤس میں صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی محکموں کے صوبائی سربراہان سمیت 107سے زائد افسران نے شرکت کی، جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ وفاقی محکموں کے درمیان بہت ایشوز کے حوالے سے رابطوں کا فقدان ہے، مگر ہم اس مسئلے کو جلد حل کر دیں گے، وفاقی محکموں میں عوامی شکایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
لاہور میں افسران سے خطاب میں گورنر نے کہا ناقص کارکردگی دکھانے والوں کے خلاف حکومت ایکشن لے گی، 2 سالوں کے دوران سٹیزن پورٹل پر 30 لاکھ سے زائد شکایت موصول ہوئیں اور انکے حل کا تناسب 96 فیصد سے زائد رہا مگر اب ہم آئندہ چھ ماہ کے دوران یہ کوشش کریں گے کہ مسائل کو 100فیصد حل کیا جائے۔ علاوہ وزیں گورنر پنجاب سے علمائے کرام کے وفد نے علامہ محمد یونس اور پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کے وفد نے عمر دراز ڈوگر کی قیادت میں ملاقات کی۔ علما نے اس موقع پر گورنر پنجاب کے یونیورسٹیوں میں قرآن پاک کی ترجمہ کے ساتھ تعلیم لازمی قرار دینے کے اقدام کو سراہا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular