کالعدم جماعتوں کے عزائم ملکی سالمیت کیخلاف سازش ہیں ،مقررین
ماتلی (نیوز ڈیسک) سندھ میں عزاداروں کے خلاف جعلی ایف آئی آرز ، انتظامیہ کی کالعدم جماعتوں کی سرپرستی اور ملک میں بھارتی ایجنٹوں کی سرپرستی میں پھیلائی گئی فرقہ وارانہ نفرتوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ خواتین، بچوں، بزرگوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے المرتضیٰ ہوٹل سے ماتلی پریس کلب تک مارچ کیا ،شرکا نے پلے کارڈز و بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر پاکستان زندہ باد، فرقہ واریت نا منظور،اسرائیل نامنظور، امریکاو اسرائیل مردہ باد، شیعہ و سنی اتحاد کے نعرے درج تھے ،شرکائے ریلی سے خطاب میںعلامہ سید باقر عباس زیدی اور دیگر مقررین نے کالعدم جماعتوں کے عزائم کو ملکی سالمیت و استحکام کے خلاف عالمی سازش کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے دشمن اندرونی خلفشار پیدا کر کے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، پاکستان میں ملت جعفریہ کے خلاف مظاہروں اور یزید کی شان میں مدح سرائی اور برآمد کی جانے والی ریلیوں کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان وطن دشمن اور اسلام دشمن مظاہروں کوروکیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ماتلی میں فرقہ وارانہ سرگرمیوں کیخلاف ”پاکستان زندہ باد“ ریلی
ماتلی میں فرقہ وارانہ سرگرمیوں کیخلاف ”پاکستان زندہ باد“ ریلی
-
Ilyas - ستمبر 23, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































