Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

لیبیا، بیرونی مداخلت کی لپیٹ میں

لیبیا، بیرونی مداخلت کی لپیٹ میں
ایک زمانہ تھا کہ لیبیا پر کرنل قذافی کا طوطی بولتا تھا۔ وہ ایک متلون مزاج عرب ڈکٹیٹر تھا۔ کبھی امریکہ کے مقابلے میں آستینیں چڑھا کر آجاتا اور کبھی اپنا پورے کا پورا ایٹمی پلانٹ جہازوں پر لاد کر امریکہ بھجوا دیتا۔ لیبیا کا طرز حکومت جیسا بھی تھا، آج کی بدترین داخلی جنگ سے کہیں بہتر تھا۔ 2011ءمیں آنے والی بیداری کی لہر سے لیبیا بھی متاثر ہوا، لیکن سامراج نے شروع ہی سے میٹھے اور اعلیٰ تیل کے حامل ملک لیبیا کو اپنے مذموم اہداف کے نشانے پر رکھ لیا۔ نیٹو کا لیبیا میں کردار کسی سے پوشیدہ نہیں، لیکن داخلی جنگ شروع ہوتے ہی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر اپنی اپنی لابیوں کے ساتھ میدان میں آگئے۔آج کل ترکی کی مداخلت اور اس کی طرف سے فائز سراج کی حمایت سے لیبیا میں ایک نیا کھیل شروع ہوگیا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، خلیفہ حفتر کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ ترکی سمیت عالمی برادری فائز سراج کی قومی وفاق کی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔ تازہ ترین صورتحال میں قومی وفاق کی حکومت کو جنگی میدان میں کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں اور حفتر کو پے در پے ناکامیوں کا سامنا ہے۔ حفتر کو مکمل شکست سے بچانے کے لیے مصر درمیان میں کود پڑا ہے اور ا±س نے 8 جون کو تمام فریقوں کو ایک نئے معاہدے پر متفق ہونے کی دعوت دی ہے۔ مصر کے منصوبے میں فریقین کو ایک مشترکہ صدر، دو نائب صدور طے کرنے اور ان کی ایک سال تک عبوری حکومت قائم کرنا شامل ہے۔فائز سراج نے مصر کی اس تجویز کو خلیفہ حفتر کو بچانے کی ایک کارروائی قرار دیتے ہوئے ببانگ دہل کہا ہے کہ قومی وفاق کی حکومت پوری سنجیدگی کیساتھ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ا±ن کا تعاقب جاری رکھے گی۔ فائز سراج کی فوج کے سرکاری ترجمان محمد فنونو کے مطابق حکومت مزید وقت ضائع نہیں کرسکتی اور جنگ بندی کا مناسب وقت پر خود فیصلہ کرے گی۔ لیبیا کا سب سے بڑا مسئلہ بیرونی مداخلت ہے۔ علاقائی اور عالمی طاقتیں اپنی اپنی لابیوں کو اقتدار میں لانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ لیکن اس میں سب سے زیادہ نقصان لیبیا کے مظلوم عوام کا ہو رہا ہے، جو 2011ءسے بری طرح پس رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular