Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی ساتویں برسی

قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی ساتویں برسی آج منائی جا رہی ہے، شہید اعتزاز حسن نے 6 جنوری 2014ء کو اسکول پر خودکش حملے کو ناکام بنایا تھا۔ 6 جنوری 2014ء کو شہید طالب علم اعتزاز حسن نے ہنگو میں گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی پر خودکش حملے کو ناکام بنا کر 400 طلبا کی جانیں بچا کر سینکڑوں ماؤں کی گود اجڑنے سے بچائی تھی۔ اس بہاردی پر شہید اعتزاز حسن کو تمغہ شجاعت اور صدر پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، شہید کے بھائی مجتبیٰ حسن کا کہنا ہے کہ طلبا کی جانیں بچانے والے شہید طالب علم اعتزاز حسن کی قربانی کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ واضح رہے کہ اعتزاز حسن نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اسکول پر خودکش حملے کو ناکام بنا کر پوری دنیا میں بہادری کی نئی مثال قائم کی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular