
حکومت پاکستان نے 18جنوری سے نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پہلی سے آٹھویں کلاسز کو کھولنے کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پہلی سے آٹھویں کلاسز یکم فروری سے کھلیں گی، یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے تدریس کا عمل شروع کرے گی۔


































