اسرائیلی سرحد پر عجیب صورتحال ہوچکی ہے، اسرائیلی شہری تو سڑکوں پر آزادانہ گھومتے ہیں جبکہ فوجی چھپتے پھر رہے ہیں،اسرائیلی اخبار کا انکشاف
حزب اللہ کو کارروائی کا بھرپور جواب دینا چاہئے چاہے جنگ ہی کیوں نہ چھڑجائے ،موجودہ صورتحال مزید جاری نہیں رہنا چاہئے،اسرائیلی افسر
مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک) حزب اللہ کی جوابی کارروائی کے خوف نے اسرائیلی فوجیوں کو پریشان کردیا، صیہونی اخبار یدیوت اہارنوٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ حزب اللہ کی جوابی کارروائی کے خوف سے اسرائیلی سرحد پر عجیب صورتحال ہوچکی ہے، حالت یہ ہے کہ اسرائیلی شہری تو سڑکوں پر آزادانہ گھومتے ہیں جبکہ فوجی چھپتے پھر رہے ہیں،ایک افسر نے بتایا کہ 2015 میں حزب اللہ کی جوابی کارروائی میں 2 اسرائیلی افسر مارے گئے تھے لیکن اسرائیل جواب نہیں دے سکا، اگر اس مرتبہ حزب اللہ کارروائی کرے تو اسے بھرپور جواب دینا چاہئے چاہے کچھ دنوں کی جنگ ہی کیوں نہ چھڑجائے تاکہ حزب اللہ کی جانب سے قائم کردہ نیا دفاعی توازن تبدیل کیا جا سکے، اسرائیلی افسر نے بتایا کہ سرحد پر موجودہ صورتحال مزید جاری نہیں رہنا چاہئے یہ بات اچھی نہیں کہ اسرائیلی فوج یوں چھپتی پھرے بلکہ بہتر یہ ہے کہ مستقبل میں ایسے حالات کے وقوع پذیر نہ ہونے کی خاطر دفاعی توازن میں تبدیلی لائی جائے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- حزب اللہ کی جوابی کارروائی کا خوف ،اسرائیلی فوجی پریشان
حزب اللہ کی جوابی کارروائی کا خوف ،اسرائیلی فوجی پریشان
-
Ilyas - ستمبر 17, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 1 minute read


































