Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

جماعت اسلامی کا میڈیا پر فحاشی روکنے کا مطالبہ، وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی وی کو خط ارسال

ملک میں ابلاغ و نشریات کے اداروں بالخصوص الیکٹرانک میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور فحش مواد کا طوفان برپا ہے۔ بچے بچے کے ہاتھ میں موبائل فون اور کیمرہ موجود ہے، جدید ٹیکنالوجی نے اپنی افادیت کیساتھ ساتھ معاشرے کی اخلاقی زوال پذیری کا ایک بڑا راستہ بھی کھول دیا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کے نام علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کئے گئے ہیں، جن میں پی ٹی وی، نجی چیبلز، موبائل فونز اور انٹرنیٹ پر اخلاق سوز مواد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تشہیر کی روک تھام پر مبنی تفصیلی تجاویز دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں اخلاق و اقدار کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان اپنے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی جانب سے ارسال کردہ خطوط میں آئین پاکستان کی روشنی میں ترتیب دیئے گئے پیمرا قوانین کا موثر عملی نفاذ، اشتہارات میں عورت کے وقار اور اخلاقی حدود کی پاسداری کے ساتھ ڈراموں میں رشتوں کے تقدس اور خاندانی نظام کی اہمیت کو اجاگر کرنے۔ مخصوص مذہبی ایام کو کمرشلائز کرنے کی بجائے ان کی دینی روح اور تقدس کو بنیاد بناتے ہوئے معاشرے کی تعلیم و تربیت کا مطالبہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں خطوط میں بچوں کیلئے دین و اخلاقیات پر مبنی تفریحی اور تعلیمی نشریات کیساتھ ذرائع ابلاغ کے حوالے سے دیگر اہم تجاویز اور مطالبات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular