امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ وحدت کے ساتھ اسرائیل کا مقابلہ کریں
بیروت (نیوزڈیسک) حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر مغرب اور برطانیہ کے تعاون اور سازش سے قبضہ کیا ہے تاکہ ان کا یہاں پر تسلط ہو،امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ وحدت کے ساتھ اسرائیل کا مقابلہ کریں اور جان لینا چاہیے کہ فلسطین وقدس کی آزادی لازمی ہے اور یہ کام جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں،انہوں نے کہاکہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد ہمارے لیے راستہ کھل گیا ہے ،حزب اللہ جو ایک چھوٹا گروہ تھا ایمان کے سہارے اس مقام پر پہنچا ہے حزب اللہ کو امام خمینی ؒکے فرامین پر ایمان تھا اور اسی وجہ سے وہ آج اس مقام پر کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ امارات و بحرین کا اسرائیل سے رابطہ فلسطین و قدس، امت و اسلام سے خیانت ہے اور یہ اسرائیلی مفادات کے لیے کام ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- جدوجہد کے بغیر فلسطین آزاد نہیں ہوگا، حزب اللہ
جدوجہد کے بغیر فلسطین آزاد نہیں ہوگا، حزب اللہ
-
Ilyas - ستمبر 24, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































