Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

بحرین اسرائیل تعلقات،صہیونی حکومت سے معاہدہ فلسطینی عوام سے غداری ہے( مزاحمتی تنظیمیں)

 بحرینی حکمرانوں نے در اصل فلسطینی قوم کی پیٹھ پر خنجر گھونپا ہے،حزب اللہ، مقصد سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانا اور فلسطینی کاز کو ختم کر دینا ہے،حماس
بحرین کی حکومت پوری طرح سے امریکا کی پٹھو ہے،جہاد اسلامی ،اسرائیل سے تعلقات قائم کرنیوالوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی،انصار اللہ
بیروت (نیوز ڈیسک) مزاحمتی تنظیموں نے بحرین کے صہیونی حکومت سے معاہدے کو فلسطینی عوام سے غداری قرار دیا ہے، حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ آل خلیفہ حکومت نے علاقے میں آلہ کار حکومتوں کی بدلتی ہوئی پالیسی کے دائرے میں غاصب اور دشمن صہیونی حکومت کے ساتھ روابط برقرار کئے ، غاصب اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار کرنے والے حکمرانوں نے در اصل فلسطینی قوم کی پیٹھ پر خنجر گھونپا ہے۔ تاہم آزاد منش قومیں اور مزاحمتی تحریکیں عرب امارات اور بحرین کی خیانت کا دندان شکن جواب دیں گی، حماس نے کہاکہ یہ قدم سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد فلسطینی کاز کو ختم کر دینا ہے، جہاد اسلامی تنظیم نے کہا ہے کہ اب یہ بات پوری طرح واضح ہوگئی ہے کہ بحرین کی حکومت پوری طرح سے امریکا کی پٹھو ہے، ا ±دھر یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا کہ جو حکومتیں غاصب صہیونی حکومت سے روابط قائم کر رہی ہیں وہ اپنے عوام کی نمائندگی نہیں کرتیں اور انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے منامہ سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے

مزید پڑھیے

Most Popular