
تہران : ایران پر صیہونی حملے میں شہید فوجیوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ ایرانی فوج نے کہا کہ تہران اور دیگر صوبوں پر اسرائیلی حملوں میں صرف ریڈار سسٹم کو نقصان پہنچا ۔ چند گھنٹوں کے تعطل کے بعد پروازیں دوبارہ بحال کردی گئیں جبکہ تہران اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہا.


































