اسنیپ بیک مکینزم پر ہمارا نظریہ امریکی ارکان پارلیمان سے مختلف ہے،وزیرخارجہ
لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے ایوان زیریں دارالعوام میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران کیخلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت میں توسیع کے بارے میں امریکا کے ساتھ اختلاف ہے،انہوں نے کہا کہ اسنیپ بیک مکنیزم کے بارے میں برطانیہ کا نظریہ امریکی قانون دانوں سے بالکل مختلف ہے، ایران میں دہری شہریت پر قانونی کارروائی اور گرفتاری پر انھوں نے ایرانی ہم منصب سے گفتگو کی ہے،انھوں نے کہا کہ برطانیہ پر ایران کے اسلامی انقلاب سے قبل کے 40 کروڑ پونڈ کے قرضے کا مسئلہ دہری شہریت کے قیدیوں سے الگ ہے، برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ جرمی ہنٹ نے کہا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ لندن عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر ایران کا قرضہ ادا کرے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران معاملہ پرامریکا سے اختلاف ،برطانیہ نے تسلیم کرلیا
ایران معاملہ پرامریکا سے اختلاف ،برطانیہ نے تسلیم کرلیا
-
Ilyas - ستمبر 17, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































