مقصد مجرموں کے خلاف مقدمہ دائر کر کے انہیں سزا دلوانا ہے،یمنی عہدیدار
صنعا(نیوزڈیسک)یمن نے جارح سعودی اتحاد کے ذریعہ انجام دئے گئے جنگی جرائم کے ثبوت و شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئے ،نائب وزیر برائے انسانی حقوق علی الدیلمی کا کہنا ہے کہ متعلقہ عہدیداروں نے جارح سعودی اتحاد کے مجرموں کو سزا دلانے کے لئے انکے ذریعے انجام دیئے گئے جنگی جرائم کی فہرست مرتب شروع کر دی ہے ،الدیلمی نے بتایا کہ یمنی حکام کے اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی عدالتوں میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے سعودی اتحاد کے مجرموں کے خلاف مقدمہ دائر کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانا ہے ،پانچ سال سے یمن کو سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی شدید زمینی، سمندری اور فضائی جارحیت کا سامنا ہے۔ جنگ کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دربدر ہو کر بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یمن : سعودی جنگی جرائم کے شواہد اکھٹے کرنا شروع
یمن : سعودی جنگی جرائم کے شواہد اکھٹے کرنا شروع
-
Ilyas - اگست 27, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 20
- 0 minute read


































