Tue Oct 13, 2026

ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کی نفرت انگیز پالیسیاں ،شہر مقتل بن گئے

امریکا میں نفرت انگیز جرائم میں اضافہ،رواں ہفتے نفرت انگیز واقعات میں 18افرادہلاک، کولوراڈوکی سپرمارکیٹ میں فائرنگ سے 10افراد ہلاک
ایشین مساج سینٹرز میں فائرنگ،ایشائی خواتین سمیت8افراد ہلاک، ہمیں اپنے دل بدلنا ہوں گے نفرت کی امریکا میں کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوسکتی،بائیڈن
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سابق صدر ٹرمپ کی نفرت انگیز پالیسیوں کے نتائ ج امریکی شہری بھگتنے لگے ،رواں ہفتے نفرت انگیز واقعات میں 18افراد جان سے گئے ، ریاست کولوراڈوکی بولڈرکاوَنٹی میں ایک سپرمارکیٹ میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کے شبہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے، مسلح شخص نے گروسری اسٹور میں داخل ہوا اور خریداری میں مصروف افراد پر فائرنگ شروع کر دی،ادھر ریاست جارجیا میں 3مختلف ایشین مساج سینٹرز میں فائرنگ سے 6ایشیائی خواتین سمیت8افراد ہلاک ہو گئے ، پہلا واقعہ ایک ورتھ کے ینگ ایشین مساج پارلر کے باہر پیش آیا، جس میں 4 خواتین ماری گئیں۔ 2 دیگر واقعات اٹلانٹا کے 2 مختلف پارلرز میں پیش آئے حکام نے ان تینوں واقعات میں رابرٹ ارون نامی نوجوان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے، امریکا میں ایشین امریکن کمیونٹی کو نفرت انگیز جرائم کا سامنا ہے ، ان کے کاروبار کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے ،امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے ایشیائی امریکیوں پر نسل پرستانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں اٹلانٹا کے دورہ کے دوران جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں اپنے دل بدلنا ہوں گے نفرت کی امریکا میں کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوسکتی۔ بائیڈن نے تمام امریکیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جب بھی تعصب دیکھیں تو اس کا مقابلہ کریں ، ہماری خاموشی جرم میں شرکت ہے، ہم جرم میں شامل نہیں ہوسکتے۔ صدر نے ایشیائی باشندوں پر فائرنگ کو ملک میں بندوق کے تشدد سے عوامی صحت کے بحران کی ایک مثال قرار دیا

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular