Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

غیر رجسٹرڈ این جی اوز چلانے پر 3 سال قید، 5 لاکھ جرمانہ لگانے کی تجویز

چیرٹی کمیشن ایکٹ کے معاملہ پر محکمہ داخلہ پنجاب اور سوشل ویلفیئر میں اختلافات کا صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا۔ تاہم اس کے بعد این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے پہلے سے موجود ایکٹ 1961 کو موثر بنانے کیلئے ترامیم کی غرض سے محکمہ سوشل ویلفیئر نے تیاریاں شروع کر دیں۔ حکومت نے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کے خاتمے اور این جی اوز کی مانیٹرنگ کیلئے چیرٹی کمیشن ایکٹ بنایا۔ این جی اوز کو رجسٹریشن کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں تاہم ایک سے زائد بار رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کے باوجود زیادہ این جی اوز رجسٹریشن کروانے سے گریزاں ہیں۔ اس کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے سوشل ویلفیئر سے کہا کہ وہ چیرٹی کمیشن ایکٹ کی روشنی میں رجسٹریشن نہ کروانے والی این جی اوز کیخلاف کارروائی کریں۔
ذرائع کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے یہ کہہ کرعملدرآمد سے انکار کر دیا کہ ایکٹ میں ایسی کوئی شق نہیں جس کے تحت رجسٹریشن نہ کروانے والی این جی اوز کیخلاف کارروائی کی جا سکے۔ بغیر کسی قانونی بنیاد کے این جی اوز کیخلاف کارروائی ممکن نہیں۔ این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے1961 میں ایکٹ بنایا گیا تھا، اتنے سال گزرنے کے بعد بھی بہتری نہیں لائی گئی تا ہم اب محکمہ سوشل ویلفیئر نے اس ایکٹ میں موجودہ حالات کے مطابق ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق این جی اوز کی رجسٹریشن کے عمل کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور غیر رجسٹرڈ این جی اوز کیخلاف سزا کا عمل سخت کیا جا رہا ہے۔ غیر رجسٹرڈ این جی او چلانے پر سزا تین ماہ سے بڑھا کر تین سال اور جرمانہ 5 لاکھ روپے تک تجویز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular