Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

عراق میں حملوں سے امریکا بوکھلا گیا، سفارتخانہ بند کرنے کی دھمکی

 سفارتخانہ اور فوجیوں پرجاری حملے بند نہ ہوئے تو امریکابغداد میں اپنے سفارتخانے کو بند کر دے گا،، عراقی صدر کا سیاسی رہنماﺅں سے ملاقات میں انکشاف
امریکی سفیر بغداد سے اربیل کے قونصل خانہ منتقل، واشنگٹن کی سفارت خانہ کو عراق کے شمالی کردستان خطے کے دارالحکومت اربیل منتقل کرنے کی تیاری
بغداد (نیوز ڈیسک) عراق میں امریکی مفادات پر بڑھتے حملوں نے امریکی حکام کو بوکھلادیا ہے اور انہوں نے بغداد میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے، عراقی صدر برہم صالح نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقات میں امریکی دھمکی کا انکشاف کیا ،انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے انہیں خبردار کیا ہے کہ اگر سفارتخانہ اور فوجیوں پرجاری حملے بند نہ ہوئے تو امریکابغداد میں اپنے سفارتخانے کو بند کر دے گا، صدر ٹرمپ بغداد میں سفارتخانے کو بند کرنے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں،اسکائی نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ بغداد میں سفارتخانہ بند کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد امریکی سفیر بغداد سے اربیل میں امریکی قونصل خانہ منتقل ہوگئے ہیں،دو عراقی عہدہداروں نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ واشنگٹن پہلے ہی ابتدائی اقدامات کر رہا ہے تاکہ وہ سفارت خانہ کو عراق کے شمالی کردستان خطے کے دارالحکومت اربیل میں قائم اپنے قونصل خانے میں منتقل کردے، ادھر صوبہ بابل کے شہر حلہ میں سامان لے جانے والے امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیاجس سے ایک گاڑی تباہ ہوگئی ، کچھ ہی دیر بعد ابو غریب میں بھی امریکی فوجی قافلے کو بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی ،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران امریکی فوجی قافلوں کے راستے میں کئی دھماکے ہوچکے ہیں

مزید پڑھیے

Most Popular