بجٹ منظوری میں ناکامی نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کو لے ڈوبی
تل ابیب (نیوز ڈیسک)اسرائیل کی اتحادی حکومت ایک بار پھر ٹوٹ گئی اور پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد دو سا ل میں چوتھی بار الیکشن کا اعلان کردیا گیا،بجٹ منظوری میں ناکامی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کو لے ڈوبی، بجٹ کے حوالے سے نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اور ان کے اتحادی بینی جینٹز کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی میں اتفاق نہ ہو سکا، بجٹ منظوری میں ناکامی پر پارلیمنٹ خود بخود تحلیل ہوگئی، پارلیمانی انتخابات 23 مارچ کو ہونےکا امکان ہے، انتخابات اس حوالے سے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ یہ بن یامین نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے ٹرائلز کے آغاز کے بعد ہوں گے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- سیاسی بحران ، دو سال میں اسرائیلی حکومت پھر ٹوٹ…
سیاسی بحران ، دو سال میں اسرائیلی حکومت پھر ٹوٹ گئی
-
Ilyas - دسمبر 24, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 20
- 0 minute read


































