
ہم نے ہمیشہ یہ تصور کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنا ہوگا ، لیکن موجودہ توجہ فلسطین اسرائیل مذاکرات کی بحالی پر مرکوز ہونی چاہئے،فیصل بن فرحان
واحد چیز جو پائیدار امن فراہم کرسکتی ہے وہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کا معاہدہ ہے ، امن کا عمل خطے کیلئے اسٹریٹجک ضرورت ہے،امریکا میں ویبنار سے خطاب
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عندیہ دے دیا ، واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیرایسٹ پالیسی کے ویبنار سے خطاب میں فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودیہ نے ہمیشہ یہ تصور کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنا ہوگا ، لیکن موجودہ توجہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے پر مرکوز ہونی چاہئے، فیصل بن فرحان نے واضح کیا ہے کہ آخر کار سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہوکررہیں گے، واحد چیز جو پائیدار امن اور دیرپا استحکام فراہم کرسکتی ہے وہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین ایک معاہدہ ہے ، امن کا عمل خطے کے لئے ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے، عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا راستہ ہموار ہوگا،انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان بعض اوقات سامنے آنے والے اختلافات بقول ان کے حادثاتی نوعیت کے ہوتے ہیں، ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات ذاتی روابط پر نہیں بلکہ دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر استوار ہیں


































