Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

دنیا دیکھے گی انشاء اللہ پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں نے کہا میں نہیں کرسکتا، لیکن میں نے سب کچھ کر کے دکھایا۔ ایک نجی ٹیلی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فاسٹ بالر بننا چاہتا تھا, کہا گیا نہیں بن سکتا،بن گیا. اسپتال بنانا چاہتا تھا کہا گیا نہیں بن سکتا، بن گیا۔ تعلیمی ادارے بنانا چاہتا تھا کہا گیا نہیں بن سکتے، بن گئے۔ سیاست میں آیا تو کہا گیا کامیاب نہیں ہوگا، کامیاب ہوکر دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ ہر چیز میں اللہ نے مجھے کامیابی دی ہے، یوتھ کیلئے کہنا چاہتا ہوں کہ کامیابی کے لیے جب آپ ایک خواب کے پیچھے جاتے ہیں کشتیاں جلاکر جائیں، پھر کوئی پلان ’’بی‘‘ نہیں ہونا چائیے، یا میں کامیاب ہوں گا یا پھر میں مر جاؤں گا۔
عمران خان نے کہا کہ جب میں نو سال کا تھا میں نے فیصلہ کیا تھا، اس کے بعد کبھی سیکنڈ ڈاوٹ نہیں رہا۔ لوگوں نے میرا مذاق اڑایا ، پہلے ٹیسٹ کے بعد فیل ہوگیا تین سال پھر نہیں کھیلا، لوگوں نے کہا اب کبھی نہیں کھیل سکے گا، کبھی میں اس سے پیچھے نہیں ہٹا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں جاتا ہوں اختتام تک، جو بھی ہوجائے پھر میں نے کامیاب ہونا ہے۔ پلان بی نہیں بناتا، اللہ نے جب ہمیں اشرف المخلوق بنایا ہے اللہ نے ہم سب میں پاور رکھی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دوستوں کے پاس گیا تھا انہوں نے حوصلہ دیا پیسے نہیں دیے۔ پھر میں عوام میں اسکولوں میں گیا تو وہاں بہت زیادہ رسپانس ملا۔ لوگ اسپتال کیلئے پیسہ دیتے ہیں تو کیا ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے پیسہ نہیں دینگے؟ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت خاص ملک بنایا ہے۔ انشااللہ دنیا دیکھے گی پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ طاقتور اور کمزور قانون کے سامنے ایک برابر ہے۔ میری آخری کوشش ہے کہ طاقتور اور کمزور کو برابری کی سطح پر لانا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میں اپنی آخری کوشش میں کامیاب ہوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ زندگی میں ہر چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ جو بھی بڑا انسان آیا اس نے معاشرے کیلئے بہت کام کیا اسی لیے وہ یاد رکھا گیا۔ بادشاہوں اورپیسوں والے کا نام بھی کسی کو یاد نہیں رہتا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوفیا کا نام اس لئے زندہ ہے کہ وہ معاشرے کی بھلائی کیلئے کام کرتے ہیں۔ آپ ایک بدکردار اور نیک آدمی کو برابر تصور نہیں کرسکتے۔ میڈیا میں بہت کم لوگ ہیں جو معاشرے کی اصلاح کیلئے کام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular