Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ کے جواب کا خوف،اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار


اسرائیل میں کوئی حملہ کیا نہ ہی فائرنگ کا آغاز، صہیونی غاصبوں کو کمانڈر کی شہادت پر مزاحمتی قوتوں کے جواب اوراپنی سزا کا انتظار کرنا ہوگا،حزب اللہ
قابضین کے دعووں کا مقصد اپنے لئے پ ±رجوش اورپر فریب فتوحات کو گھڑنا ہے ،حزب اللہ،اسرائیل کے اندر حزب اللہ کی کارروائی کو ناکام بنادیا
بیروت (نیوزڈیسک) حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر اپنے مجاہدین کے حملے کے اسرائیلی دعوے کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد جھوٹی فتوحات کو گھڑ کر اسرائیلی فوج کے حوصلے بلند کرنا ہے، اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنے علاقے میں گھسنے والے حزب اللہ کے جنگجوو ں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے، جنگجو گولان کی پہاڑی علاقے کوہ دوآ سے اسرائیل کی سرحد میں داخل ہوئے تھے،حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے متعدد جنگجووں کوشہید یا زخمی کرنے کے دعوے بھی سراسر غلط تھے ،قابضین کے دعووں کا مقصد اپنے لئے پرجوش اور پر فریب فتوحات کو گھڑنا ہے ،حزب اللہ نے کسی تنازع یا فائرنگ کا آغاز نہیں کیا،بزدل دشمن کی طرف سے فائرنگ یکطرفہ تھی، شام میں اپنے کمانڈر ممبر علی کامل محسن کی شہادت پر اسرائیل کیخلاف مناسب جواب کا حق محفوظ ہے، صہیونی غاصبوں کو مزاحمتی قوتوں کے ہاتھوں اب بھی جواب اور سزا کا انتظار کرنا ہوگا،اس سے پہلے خبررساں ادارے نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ حزب اللہ نے اپنے کمانڈر کی شہادت کے جواب میں اسرائیل کے اندر کارروائی کی ہے، حزب اللہ کے جوانوں نے شیبا فارم میں اسرائیلی بکتربند گاڑی پر مرکاوا راکٹ داغا لیکن ان کا نشانہ خطا ہوگیا، ، اسرائیل نے حزب اللہ کی کارروائی کو سکیورٹی کا سنگین واقعہ قرار دیا ور دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے حملہ ناکام بنادیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان سے اسرائیلی چوکیوں پر درجنوں شیل داغے گئے،علاقے میں دھواں اورشعلے دیکھے گئے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular