Tue Oct 13, 2026

سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

جاپان: فوجی اڈوں پر موجود امریکا کے درجنوں میرینز کورونا وائرس کا شکار

جاپان کے جنوبی علاقے اوکیناوا میں دو اڈوں میں موجود امریکا کے درجنوں میرینز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق اوکیناوا کی انتظامیہ نے امریکی فوج سے اس معاملے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہم اتنا کہہ سکتے ہیں کہ حال ہی میں درجنوں کیسز سامنے آئے کیونکہ امریکی فوج کی جانب سے حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی، اس لیے تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کے زیادہ کیسز میرین کور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اوکیناوا کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ایئراسٹیشن فوٹینما اصل مرکز ہے تاہم کیمپ ہینسن میں بھی متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ تقریباً 60 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
اوکیناوا کے گورنر ڈینی تماکی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ہمیں امریکی فوج کی جانب سے جو کچھ بتایا گیا اس پر حیرت ہوئی۔ انہوں نے نیوز کانفرنس میں سوال اٹھایا کہ کیا امریکی فوجی وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات پر عمل کررہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ حالیہ پیش رفت پر انتظامیہ کو معاملہ واضح کیا جائے۔ دوسری جانب امریکی میرینز کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ فورسز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے اور بیس سے باہر سرگرمیوں کو محدد کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد کورونا وائرس کے متاثرین اور ہلاکتوں کی تفصیلات فراہم کیے بغیر اپنی فوج، ان کے خاندان اور مقامی آبادی کی حفاظت کرنا ہے۔ خیال رہے کہ جاپان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ سیکیورٹی معاہدے کے تحت اوکیناوا سمیت دوسرے بیس میں تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔ یاد رہے کہ مارچ میں چین نے دعویٰ کیا تھا کہ عین ممکن ہے کہ مذکورہ وائرس کو امریکی فوج چین کے شہر ’ووہان‘ لے کر آئے ہو۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular