Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

امام کعبہ کے اسرائیل سے تعلقات کے حق میں دلائل

 پیغمبر اسلام یہودیوں کے ساتھ اچھا برتاو ¿ کرتے تھے، کسی غیر مسلم سے محبت نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ اس سے اچھا رویہ اختیار نہ کیا جائے، عبدالرحمن السدیس
سعودی عرب نے اسرائیل کیلئے فضائی حدود کھول دیں، سعودی عرب امن کیلئے امریکی کوششوں کو سراہتا ہے،سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ٹرمپ کو یقین دہانی
مکہ المکرمہ (نیوزڈیسک) امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کے یہودیوں سے تعلقات کے حق میں دلائل نے لوگوں کو برہم کردیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر امام کعبہ کی مذمت کرتے ہوئے ان کے بیان کو صہیونیوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش قرار دیا ہے ،امام کعبہ نے جمعہ کے خطبہ میں کہا تھا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم یہودیوں کے ساتھ اچھا برتاو ¿ کرتے تھے، کسی غیر مسلم سے محبت نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے ساتھ اچھا رویہ اختیار نہ کیا جائے، لوگ انفرادی اور عالمی تعلقات میں قلبی عقیدے اور عملی رویے کو صحیح طریقے سے سمجھ نہیں پاتے، ایک جانب تو امام کعبہ اسرائیل سے تعلقات کے حق میں دلائل دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی عرب امن کیلئے امریکی کوششوں کو سراہتا ہے، اور چاہتا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو شفاف طریقے سے حل کیا جائے ، ادھرسعودی عرب نے اسرائیل کیلئے اپنی فضائی حدودبھی کھول دی ہیں اور اسرائیلی پروازیں سعودی عرب کی فضاو ¿ں سے گذر کرعرب امارات جارہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular