
برلن : جرمنی نے عالمی برادری پر طالبان کے ساتھ مذاکرات پر زور دیا ہے، جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال ایک تلخ حقیقت ہے جس کا جرمنی سمیت عالمی برادری کو سامنا کرنا چاہیئے، طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے میں جھجھکنا نہیں چاہیئے، افغانستان میں جو کچھ گزشتہ 20 برسوں میں حاصل کیا گیا اُس کا تحفظ کیا جانا چاہیے، جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ ابھی کل ہی افغانستان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں جرمنی نے انسانی بنیادوں پر مہیا کی جانے والی مالی امداد میں 50 کروڑ یورو کے اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔


































