
TOPSHOT – Afghan people walk inside a fenced corridor as they enter Pakistan at the Pakistan-Afghanistan border crossing point in Chaman on August 25, 2021 following the Taliban’s stunning military takeover of Afghanistan. (Photo by – / AFP)
جنیوا: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ تشدد زدہ افغانستان سے رواں برس کے اواخر تک مزید 5 لاکھ پناہ گزین سامنے آسکتے ہیں، یو این ایچ سی آر کی ڈپٹی ہائی کمشنر کیلی کلیمنٹس نے صحافیوں کو بتایا کہ اس وقت انسانی ایمرجنسی افغانستان کے اندر ہے، یہ واضح طور پر ایک متحرک صورتحال ہے، یو این ایچ سی آر بڑے پیمانے پر ہجرت سمیت مختلف امور کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں تقریباً 5 لاکھ نئے مہاجرین کی تیاری کر رہے ہیں، یہ ایک بدترین صورت حال ہے، کیلی کلیمنٹس نے پڑوسی ممالک کے لیے مدد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جو پہلے ہی 22 لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں اور جو جلد ہی نئی آمد کو دیکھ سکتے ہیں۔


































